کسی بھی نا گہانی صورتحال اور سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تما م محکمے ہمہ وقت تیار رہیں، ڈی سی

جمعہ 11 مئی 2018 19:24

وہاڑی۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال یا متوقع سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تما م محکمے ہمہ وقت تیار رہیں، موک ایکسرسائز کا مقصد محکموں کو متحرک کر نا اور انکی کا رکر دگی کو چیک کر نا ہوتا ہے تا کہ کسی بھی ایمر جنسی سے بر وقت نمٹا جا سکے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے، پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122ایک پیشہ وارانہ تر بیت یافتہ ادارہ ہے جو ہر وقت انسا نیت کی خد مت کیلئے کو شاں ہے اور یہ ادارہ عوام کیلئے ایک نعمت ہے ، انہوںنے ان خیا لا ت کا اظہار ہیڈ اسلام پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام مو ک ایکسر سائز کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف اداروں نے کسی بھی ناگہا نی آفت یا سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اپنے ریلیف کیمپ لگائے اور فرضی آزمائشی مشقیں بھی کیں، اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بو رے والہ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدر ی عبد الغفار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر مسعود بابر علی و دیگر افسران مو جو د تھے، ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ کسی بھی انسان کی جان بچانا ایک بہت بڑی نیکی ہے اور اللہ تعالی اس کا عظیم اجر دیتا ہے، ریسکیو1122کے افسران اور سٹاف ہمہ وقت دکھی انسا نیت کی خدمت میں مصروف ہیں، انہوں نے مز ید کہا کہ مختلف اداروں اور خصو صی طور پر 1122کے نو جوانوں نے جس بھر پور مہارت اور پیشہ وارانہ صلا حیتوں کی بدولت مو ک ایکسر سائز میں بہتر ین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے ، حکو مت پنجاب نے ریسکیو 1122 ادارے کے دائر ہ کار کو مزید بڑھا دیا ہے اور اب دیہاتوں اور قصبوں کے لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :