عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا‘شہبازشریف

ْ زائد نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فروخت کی شکایت ملی تو ذمہ دارو ںکو معاف نہیں کیا جائے گا کا بینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات اٹھانے اور قیمتوں میں استحکام لا نے کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 19:27

عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رمضان المبارک سے قبل بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کا سخت نوٹس لے لیا ہے - و ز یر اعلیٰ نے صوبائی کا بینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کواس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام ازخود سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے دورے کر یں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لا نے کیلئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں- وزیراعلی نے مزید ہدایت کی کہ انتظامیہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی- وزیراعلی نے کہاکہ معیاری اشیائے ضروریہ کی زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں - کابینہ کمیٹی ، متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے فعال کردار ادا کری- انہوںنے کہاکہ متعلقہ حکام مارکیٹوں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور کسی علاقے سے زائد نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فروخت کی شکایت ملی تو ذمہ دارو ںکو معاف نہیں کیا جائے گا-