میاں محمدادریس کا لائنزکلب میں انٹرنیشنل ڈائریکٹر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،ایس ایم منیر

االک میرے زیراثر ہونگے،جس ملک میں بھی جائونگا وہاں پاکستان کا قومی ترانہ پہلے بجے گا،میاں محمدادریس لائنزکلب انٹرنیشنل کے منتخب ڈائریکٹرکی جانب سے عشائیہ، یف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور،سینئرنائب صدر مظہر اے ناصراوردیگرکی شرکت

جمعہ مئی 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ میاں محمدادریس کا لائنزکلب میں انٹرنیشنل ڈائریکٹر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے اور پاکستان بھر میں ہرشعبے کے افراد میاں محمدادریس کا ساتھ دیں،یو بی جی نے جب ایف پی سی سی آئی سے لوٹ مار کرنے والوں کا صفایا کرنے کے مشن کا آغاز کیا تو ہمارے گروپ سے فیڈریشن کے پہلے منتخب صدر کی حیثیت سے بھی انہوں نے بے مثال خدمات انجام دیں اور مالی طور پر کنگال فیڈریشن کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا،ہمیں یقین ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے پرچم کو بلند رکھیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی جیمخانہ میں ستارہ گروپ کے چیئرمین اور لائنزکلب انٹرنیشنل کے منتخب ڈائریکٹرمیاں محمدادریس کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور،سینئرنائب صدر مظہر اے ناصر،میاں محمدادریس،خالدتواب،ظفراقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ فیڈریشن چیمبر کے نائب صدوروحیداحمد،طارق حلیم،سابق صدر زبیرطفیل،گلزارفیروز،سینیٹرعبدالحسیب خان،عبدالسمیع خان،،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،منیرسلطان،سلمان اسلم،حنیف گوہر،شکیل تنولی،فاروق افضل،شکیل ڈھینگڑا،وسیم وہرہ،عمرریحان،مسزرضوانہ شاہد،شاہین الیاس سروانہ،احمدچنائے،ابوبکرکریم،اسلم خان،ظفراقبال، مس ثناء نور،اکرام راجپوت،میاں ارشد فاروق اور دیگرمہمان بھی شریک تھے۔

ایس ایم منیرنے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کا آئندہ الیکشن یو بی جی سوئپ کرے گی کیونکہ اس بار بھی اپوزیشن کو امیدوار تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا رہے گا اس لئے کہ ملک بھر کی 90فیصد بزنس کمیونٹی یو بی جی کے سائے تلے آچکی ہے،چار مرتبہ الیکشن ہارنے کے بعدبھی اپوزیشن الیکشن لڑنے کیلئے بے چین ہے لیکن اگر میں چار بار الیکشن ہارتا تو پاکستان چھوڑ کر چلا جاتا۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ لائنز کلب انٹرنیشنل کا ممبر ضرور بنیں اور سماجی خدمت کیلئے وقت ضرور نکالیں۔میاں محمدادریس نے کہا کہ ایس ایم منیر میرے مینٹور اور بزنس ٹائیکون ہیں اور مجھے فخر ہے کہ یو بی جی کے پہلے منتخب صدر کی حیثیت سے ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی کیلئے کام کیا،ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک اپنی ٹیم سے کام لینا جانتے ہیں اور انہوں نے یو بی جی کا منشور ہی ایسابنایا ہے کہ ہرعہدیدار کو خدمت کیلئے حاضر رہنا پڑتا ہے،میں نے اپنے والد کے بعد ایس ایم منیر سے ہی کام کرنا سیکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لائنزکلب انٹرنیشنل کیلئے ڈائریکٹڑ نامزد ہوئے اور پہلے ہی مرحلے میں وہ منتخب ہوگئے جو کہ ایک اعزاز ہے اور30جولائی2018کو لاس ویگاس،امریکا میں وہ انٹرنیشنل ڈائریکٹر کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 62ممالک میرے زیراثر ہونگے اورمیں جس ملک میں بھی جائونگا وہاں پاکستان کا قومی ترانہ پہلے بجے گا اوربھارت کا ترانہ بعد میں ہوگا،،میرا ہدف ہے کہ پاکستان میں لائنزکلب انٹرنیشنل کے 10ہزار ممبرز مکمل کروں اور اس ہدف میں ابھی1600ممبرز کی کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لائنز کلب دنیا بھر میں فلاحی کام کررہی ہے اور تعلیم،،صحت اور اسکلڈ کے شعبوں میں بہت کام کیا جارہا ہے۔اس موقع پر مقررین نے میاں محمدادریس کو خراج تحسین پیش کیا۔