اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ مئی 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات ،شراب اور مال مسروقہ برآمد کرلیا،تمام ایس ایچ او ز اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں ۔ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تھانہ آبپارہ پولیس کے میاں خان سب انسپکٹر نے چاند تارہ چوک میں جواء کھیلنے میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے جواء پر لگی رقم 18ہزار روپے برآمد کرلی۔۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے اے ایس آئی دوست محمد نے دوران گشت ملزم مالک مسیح کو گرفتار کر کے 16بوتلیں شراب برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کے منصور احمد سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم اشرف خان سے 1110گرام چرس برآمد کر لی ۔

تھانہ کھنہ پولیس نے اغواء میں ملوث دو ملزمان اعظم اور مصطفٰی کو گرفتار کر لیا۔۔تھانہ نیلور پولیس نے غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس بھرائی کرنے پر ملزم عزیزالرحمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اے ایس آئی جہانگیر نے مویشی چوری میں ملوث دو ملزمان واحد اور سلیمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ مویشی برآمد کر لئے ۔۔تھانہ سہالہ پولیس کے اذکار حسین اے ایس آئی نے ملزم عثمان مسیح کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے ۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔