وزیراعلیٰ پنجاب کا پشاور کے ہوٹل میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

جمعہ مئی 19:29

وزیراعلیٰ پنجاب کا پشاور کے ہوٹل میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے ہوٹل میںدھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔