Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کل کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افراد کی گنجائش ہے جبکہ 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،خرم شیر زمان

جمعہ 11 مئی 2018 19:29

پاکستان تحریک انصاف کل کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آج ہفتہ کو کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ کو الہ دین پارک سے متصل بازار گرانڈ میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کے مطابق جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افراد کی گنجائش ہے جبکہ 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جلسے کا اسٹیج 60 فٹ لمبا ، 40 فٹ چوڑا اور 60 فٹ اونچا رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کا آغاز شام 7 بجے ہو گا ۔ جلسے کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جلسہ کراچی میں امن قائم ہونے کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس جلسے مں عمران خان کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اور عمران خان کراچی کے پیکیج کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے ۔ رات گئے پی ٹی آئی کے رہنماں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ عمران خان آج ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے اور جلسے میں خطاب سے قبل وہ پارٹی رہنماں سے اہم ملاقات کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات