جعفر بزنس سسٹمز اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

جمعہ 11 مئی 2018 19:29

جعفر بزنس سسٹمز اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) جعفر بزنس سسٹمز اورہواوے ٹیکنالوجیز کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔مفاہمت کی یادداشت کے مطابق JBS اور HUAWEI دو ڈومینزانٹر پرائز نیٹ ورک سلوشن اور کمیونیکیشن پراڈکٹس اینڈ سلوشنز میں مل کر کام اور باہمی تعاون کریں گے۔ جعفر بزنس سسٹمز کا مقصد اپنے صارفین کی نیٹ ورک کی ضروریات کو پورا کرنے اور انٹرپرائز نیٹ ورک کی مارکیٹ کو TAP کر کے عمودی طور پر نیا کاروبار حاصل کرنا ہے۔

JBS اور HUAWEI کا مقصد انٹرپرائز ایکسس، WAN ، ڈیٹا سینٹر، انٹر کنکشن Scenarios کے مابین مجموعی نیٹ ورک کنکشنز کا قیام ہے اور انٹیلیجنٹ منیجمنٹ کا حصول ہے۔ان کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، وقارالاسلام - ڈائریکٹر اور سی ای او،JBS نے کہا:’’ JBS میں ہمارا ماننا ہیکہ لوگوں، کاروباری اداروں، ممالک اور معیشتوں کے درمیان رابطہ کہیں زیادہ گہرا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے تیز رفتار اور قابل اعتماد نیٹ ورک کا ہوناانتہائی ضروری ہوگیا ہے،اس کے ساتھ ہی ایسیNetwork Assets جو سب سے زیادہ محفوظ ہوں،وہ تعینات کیے جائیں اور سب سے زیادہ محفوظ طریقے سے استعمال کئے جائیں۔ لہذا، ہم نے اس اقدام کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مارکیٹ کو ایک اہم، محفوظ اور مضبوط نیٹ ورک تخلیق کرنے ،قائم کرنے کے ساتھ اس کے مطابق ضروری مہارت بھی حاصل ہو سکے۔

مجھے خوشی ہے کہ ہم سرمایہ کاری اور اس معاہدے کو قائم کرنے کے لئے Huawei کے شراکت دار ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو دستیاب ممکنہ مجموعہ کے ساتھ پورا کریں گے ۔Huawei ٹیکنالوجیز پاکستان کے ڈپٹی سی ای او ، Bruce Weiwang نے کہا :’’Huawei ’’ پلیٹ فارم‘‘ اور’’ماحولیات‘‘کی حکمت عملی ہمارے بزنس ڈریون آئی ٹی انفراسٹرکچر (BDII) کے رہنما اصول کے ساتھ منسلک ہے، Huawei تکنیکی جدتوں کو فروغ دینے اور’’اوپن اسکیل ایبل‘‘ ، لچکدار، اور محفوظ پلیٹ فارم کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔

. یہ ایک نیا ماحولیاتی نظام تخلیق کرے گا جو صارف کو ڈیجیٹل تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے کھلا اور معاون ہوگا،یہ نظام کاروباری کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے اہم ہے۔‘‘انٹرپرائز نیٹ ورک کے حل کے کنکشن اورکلائوڈ پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی اور Smart Everything کے تصور کی بنیاد پر حل کی یہ ایک نئی سیریز ہے۔ یہ حل انٹرپرائزز کے ٹیکنالوجیکل آرکیٹیکچرز کو فروغ دینے میں معاون ہیں جو مستقبل کی سوسائٹی کو مزید اسمارٹ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :