قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بڑا عمل دخل ہے اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں،اعجاز علی خان

جمعہ 11 مئی 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردان اعجاز علی نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بڑا عمل دخل ہے اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ، اسی طرح یتمیوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھیں تاکہ ان کو بھی معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے ۔ وہ سرحدی یتیم خانہ مردان میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام اور فلپ مورس کے تعاون سے مردان اور صوابی میں انرجی پراجیکٹ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

جس سے ایس آرایس پی کے پروگرام کو آرڈینیٹر نثار احمد خان ، ایڈمن آفیسر واجد علی، فلف مورس کے مس روبینہ گل ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر انصا ر خان اور سلیمان خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ایس آر ایس پی ایڈمن آفیسر واجد علی نے انرجی پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اس پروگرام کے تحت مردان کے پانچ، صوابی کے 3پرائمری سکولوں سمیت سرحدی یتیم خانہ مردان میں بھی سولر سسٹم لگائے گئے ہیں جنکی پیداواری صلاحیت 4کلو واٹ تک ہے جس سے طلباء اور طالبات کو نہ صرف بلاتعطل بجلی ملتی ہے بلکہ بجلی کے بلوںمیں بھی 30سے 40 فیصد تک کمی آئی ہے ۔

پروگرام میں موجود تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور طلباء و طالبات نے ایس آر ایس پی اور فلپ مورس کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے سولر سسٹم لگا کر ان کی مد د کی۔ ایس آر ایس پی کے پروگرام کوآرڈینیٹر نثار احمد خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں اور یتیم خانے کیساتھ آنیوالے پروگراموں میں بھی خصوصی تعاون جاری رکھاجائیگا اور خصوصاًیتیم خانے کی فلاح و بہبود کیلئے ڈونرز کی سطح پر بھی ہم بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :