گورنرسندھ نے کراچی میں 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے مگروفاقی حکومت نے بجٹ میں ایک پائی نہیں رکھی،مراد علی شاہ

گورنرسندھ کواگرتختیاں لگانے کا شوق ہے توانہیں پیشکش کرتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کے مکمل کردہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پراپنے نام کی تختی لگا دیں،وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ مئی 19:40

گورنرسندھ نے کراچی میں 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گورنرسندھ نے کراچی میں 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے مگروفاقی حکومت نے بجٹ میں ایک پائی نہیں رکھی،گورنرسندھ کواگرتختیاں لگانے کا شوق ہے توانہیں پیشکش کرتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کے مکمل کردہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پراپنے نام کی تختی لگا دیں ۔

سندھ اسمبلی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی کی ترقی کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے وزیراعظم نے کراچی کے لئے پچیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا اسکا کیا بنا کچھ پتہ نہیں گورنر سندھ کا اخبارمیں ایک بیان پڑھا ہے کہ جس میں انہوں نے کراچی میں 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا کہا ہے میں پوچھتا ہوں کہ پیسے کے بغیرسنگ بنیاد کس کام کا، کراچی کے لیے 25 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر وفاقی حکومت نے ایک پائی نہیں دی گورنرسندھ کوصرف تختی لگانے کا شوق ہے تو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سندھ حکومت کے مکمل کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پراپنے نام کی تختی لگا دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نیکراچی میں دس ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کئے جن میں کئی شاہراہوں کی مرمت، گلائی اوورز، انڈر پاسز ، جہانگیر پارک اسکیم اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ رواں سال وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں ایک ٹکا تک نہیں رکھا، نئے مالی سال میں 5 بلین روپے رکھے گئے ہیں،25 بلین وعدہ کرکے 7 بلین روپے پر آگئے اور رکھے 5 بلین ہیں ملک میں بجلی کا بحران ہے مگروفاقی حکومت نے توانائی کے منصوبوں میں سندھ کی 125 ملین روپے کی ایک اسکیم رکھی ہے وہ بھی این ای سی کے ایک ممبرنوشہروفیروز سے ہونے کی وجہ سے سندھ کوایک اسکیم مل گئی ۔

انہوں نے کہاکہ گرانڈ بریکنگ تقاریب میں جانا میری عادت نہیں ہے دادو کے وزیر نے فزیبلٹی اسٹڈی کی گرانڈ بریکنگ کی تھی اوراپنے نام کی تختی لگا دی۔