Live Updates

پیپلزپارٹی ملیر کے رہنما سلیم جوکھیو برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

جمعہ 11 مئی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ملیر کے علاقے کوٹیئڑو میں پیپلزپارٹی رہنما سلیم جوکھیو برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ملیر میں علاقے کوٹیڑو میں ایک تقریب میںپی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، سردار قادر بخش گبول ، ڈاکٹر مسرور سیال ، صائمہ ندیم و دیگر رہنمائوں کی موجودگی میں اعلان کیا، اس موقعہ پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پ پ رہنما سلیم جوکھیو برادری سمیت اعلان کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان کی ترقی کی ایک کرن ہیں جن کے منشور سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں انہوں نے کہا ضلع ملیر میں پ پ والوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے گئے لیکن عوام کا پانی کی بوند تک میسر نہیں ہے دس سالا دور میں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیںً ، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پ پ کی کرپشن کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکی رواں ماہ میں بڑی بڑی وکیٹیں گرنے والی ہیں سندھ میں تبدیلی کی لہر کرپٹ سیاستدانوں خا خاتمہ کرے گی، انہوں نے کہا ملیر ضلع کی عوام کو پانی کی بوند بوند کو ترسایا گیا پینے تک کا پانی میسر نہیں ملیر میں پولیس کی مدد سے سرکاری پلاٹوں پر قبضے کر کے کوڑیوں کے دام بیچے گئے اربوں کی کرپشن کی گئی ہے، رائو انوار جیسے لوگوں کو پ پ والوں نے پناہ دیکر ملیر کو لوٹا گیا ہے عوام اب جاگ چکی ہے پارٹی میں شامل ہونے پر سلیم جوکھیو اور برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں، فردوس شمیم نقوی نے کہا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے آنے والی الیکشن میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کر کے عوام فلاحی ریاست بنائیں گے جس میں ہر امیر غریب کے لئے یکساں انصاف ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات