جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی امیدواروں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 19:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے انتخابی مہم تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ضلعی تنظیم کے اجلاس میں سیاسی ،تنظیمی وتربیتی امورکا جائزہ لیا گیا اور امیرضلع نے عام انتخابات کے لئے نامزدامیدواران اورذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی مہم تیزترکرتے ہوئے یونین کونسل سطح پرورکرزکنونشن کے علاوہ ماہ رمضان المبارک میں 30دن کا شیڈول مرتب کرکے افطارپروگرام اور قرآن فہی کورس کے علاوہ صوبائی حلقوں کی سطح پر خوشحال پاکستان ڈونرکانفرنسوں کاانعقاد بھی کریں ۔

اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،نائب امرائے ضلع راجہ محمدجواد،محمد وقاص خان ،امتیازعلی اسلم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مجتبیٰ عباسی ،بزرگ رہنما ڈاکٹرمحمدکمال سمیت ضلع بھرسے منتخب اراکین شوریٰ اور امرائے تحصیل وزون شریک ہوئے ۔