Live Updates

کپتان نے ایک ہی باونسر میں 2 تگڑی وکٹیں گرا دیں

سابق وفاقی وزیر نیلو فر بختیار اور سابق ممبر قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 18:46

کپتان نے ایک ہی باونسر میں  2 تگڑی وکٹیں گرا دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) : کپتان نے ایک ہی باونسر میں 2 تگڑی وکٹیں گرا دیں۔ سابق وفاقی وزیر نیلو فر بختیار اور سابق ممبر قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک ہی دن میں 2 بڑی سیاسی کامیابیاں مل گئیں۔سابق وفاقی وزیر نیلو فر بختیار اورلاڑکانہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی شاہد بھٹو نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

بنی گالہ میں لاڑکانہ سےسابق ایم این اےشاہدبھٹواورسابق وزیرنیلوفربختیارکی عمران خان سے ملاقات کی۔بنی گالا میں ہونیوالی ملاقات میں شاہ محمودقریشی اورجہانگیرخان ترین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماوں نے نیلو فر بختیار اور شاہد بھٹو کو خوش آمدید کہا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب نیلو فر بختیار اور شاہد بھٹو نے بھی عمران خان کی قیادت ہر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک نئے سیاسی سفر کی شروعات کا عزم ظاہر کیا۔ یاد رہے کہ اس قبل بھی ایک خبر کے مطابق آنے والے کچھ دنوں میں لیگ کےمزید 22 ارکان پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔حکومتی جماعت کے مزید 22 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف سے مذکرات جاری ہیں۔اور ان ارکان کی طرف سے کسی بھی وقت شمولیت کا اعلان ہو سکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات