پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے دس سال مکمل کریگا ،ْوزیر اطلاعات مریم اور نگزیب

2018ء میں بھی عوام جمہوری تسلسل جاری رکھنے کیلئے کار کر دگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے ،ْ سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھناچاہتے ہیں ،ْتقریب سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 19:46

پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے دس سال مکمل کریگا ،ْوزیر اطلاعات مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے دس سال مکمل کریگا ،ْ 2018ء میں بھی عوام جمہوری تسلسل جاری رکھنے کیلئے کار کر دگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے ،ْ سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھناچاہتے ہیں ۔ جمعہ کو پراپرٹی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے 10سال مکمل کرے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018میں بھی عوام جمہوری تسلسل جاری رکھنے کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے اسلام آباد نیوایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا تھاجو پورا کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،ْپاکستان مسلم لیگ ن عوام سے جو وعدہ کرتی ہے،پورا کرکے دکھاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی الیکشن سیل،میڈیا کمیٹی، لیگل ایڈ کمیٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی الیکشن سیل کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ،ْاجلاس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل ،منشور کمیٹی کے امور زیر غور آئے ۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔