یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا

رمضان پیکیج کے تحت سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی

جمعہ 11 مئی 2018 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء)ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا۔وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ 14 مئی سے رمضان پیکیج کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیاء خردونوش میں سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستی اشیاء میسر ہوں گی، وفاقی حکومت رمضان میں سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے سبسڈی کی منظوری د ے چکی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپیکی سبسڈی دے رکھی ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی جن میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل، دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں