بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ساتھی گلوکاروں کو پاکستانی گلوکاروں کا نام لینے سے روک دیا

جمعہ مئی 19:46

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ساتھی گلوکاروں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ساتھی گلوکاروں کو پاکستانی گلوکاروں کا نام لینے سے روک دیا۔۔پاکستان کے خلاف دشمنی میں صرف بھارتی سیاستدان اور فوج ہی ملوث نہیں بلکہ بعض بھارتی فنکار بھی پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں جس کا عملی مظاہرہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی گلوکار میکا سنگھ خاتون ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ خاتون گلوکار نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جس پر میکا سنگھ آگ بگولہ ہوگئے۔میکا سنگھ نے فوراً ہی ساتھی گلوکارہ کو سب کے سامنے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکاروں کا نام نہ لیں۔ ان کے منع کرنے پر خاتون گلوکارہ بھی شرمندہ سی نظر آئیں۔یاد رہے کہ سلمان خان اپنی فلموں میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی آواز نکلوا کر عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کر چکے ہیں جس پر بھارت میں ہنگامہ بھی کھڑا ہوا تھا۔