پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب27کروڑ روپے سے زائد کی کمی

جمعہ مئی 19:46

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب27کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 43800،43700اور43600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب27کروڑ روپے سے زائد کی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.09فیصدکم جبکہ68.73فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 44027پوائنٹس کی بلندسطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم غیریقینی سیاسی حالات اور سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی طویل المدت سرمایہ لگانے میں عدم دلچسپی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 43551پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کیا گیا تاہم تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس260.99پوائنٹس کمی سی43594.79پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب27کروڑ60لاکھ4ہزار776روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر89کھرب73ارب9 کروڑ54لاکھ22ہزار269روپے ہو گئی ۔

جمعہ کو16کروڑ46 لاکھ86 ہزار290شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعرات کی نسبت3کروڑ15لاکھ82ہزار10شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے بھینوروٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت37.50روپے اضافے سی787.51روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سی900.00روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت354.05روپے کمی سی8100.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت110.22روپے کمی سی2318.78روپے ہو گئی ۔

جمعہ کو دیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ36لاکھ39ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت67پیسے اضافے سی19.76وپے اورفرسٹ دائودبینک کی سرگرمیاں1کروڑ27لاکھ71ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.14روپے کمی سی4.02روپے پر ہوگئی ۔جمعہ کو کے ایس ای30 انڈیکس128.72پوائنٹس کمی سی21378.62پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس654.29پوائنٹس کمی سی74668.22 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس169.49پوائنٹس کمی سی31586.04پوائنٹس ہو گئی ۔