بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکااضافہ ریکارڈ

جمعہ مئی 19:58

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکااضافہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا150روپے مہنگاہو گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1317ڈالرسے بڑھ کر1324ڈالرہوگئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں129 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت57800 روپے سے بڑھ کر57950روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت49542 روپے سے بڑھ کر49671 روپے ہو گئی ۔جمعہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :