شیری مزاری کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اجلاس پیر تک ملتوی

جمعہ مئی 19:58

شیری مزاری کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اجلاس پیر تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر خزانہ کی طرف سے بجٹ بحث سمیٹتے حوالے جاری تقریر پر کورم کی نشاندہی کر کے رکوا دی ۔ قبل ازیں مفتاح اسماعیل نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ بجٹ بحث میں آنے والی تجاویز خوش آئند ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ایوان کے ممبر عوام کے لئے پالیسیاں مرتب کرنے کا حق رکھتے ہیں اور بجٹ بحث پر ہر رکنک کی دلچسپی اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ ایوان میں عوام کے حقوق کا اصل ترجمان اور محافظ ہے ۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کی جو کہ سپیکر کی ہدایت پر گنتی کے دوران پوری نہیں نکلی ۔ ڈپٹی سپیکر مرتصی جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار پانچ بجے تک ملتوی کر دیا ۔ ۔