ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ مئی 20:08

ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن کھلاڑی ابیگل سپیئرز اور ان کی پولینڈ کی جوڑی دار ایلک جا روسل سکا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، (5-7)، 7-6،(7-3) اور 10-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔۔

متعلقہ عنوان :