خرم دستگیرکووزارت خارجہ کا اضافی قلمدان دینے کا فیصلہ

جمعہ 11 مئی 2018 20:08

خرم دستگیرکووزارت خارجہ کا اضافی قلمدان دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت کے بعد وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 31مئی کو باقاعدہ خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا قلمدان سپرد کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی وزارت پر مشاورت کی گئی ، دونوں رہنمائوں نے وزیر خارجہ کیلئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے نام پر اتفاق کیا ۔

31مئی کو وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان سپرد کیاجائے گا جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھی جلد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا ۔