بی بی کے قاتلوں کو اعتراف کے باوجود رہا کر دیا گیا ،شیریں رحمان

ایران پر پابندیوں کے معاملے پر وزارت خارجہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، رحمن ملک

جمعہ 11 مئی 2018 20:08

بی بی کے قاتلوں کو اعتراف کے باوجود رہا کر دیا گیا ،شیریں رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر شیریں رحمان نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا انہوں نے کہاکہ 10 مئی کو ٹی ٹی پی کے پانچ دہشت گردوں کو بے نظیر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ملزمان قتل کا اعتراف کر چکے ہیں تاہم اس کے باوجود بی بی کے قاتلوں کو چھوڑ دیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ بے نظیربھٹو عالمی پائے کی لیڈر تھی یہ ایف آئی آر پنجاب حکومت نے درج کی تھی اور پی پی پی کو اس میں فریق نہیں بنایا گیا انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے پاکستان کوبچانے کے لئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا بی بی کے قتل کے شواہد کو گھنٹوں کے اندر صاف کر دیا گیابی بی قتل کے دوران ہمارے 27 کارکنان شہید ہوئے پیپلز پارٹی سینیر رہنماء سنیٹر رحمان ملک کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کردہ پابندیوں پر ہم کیوں بات نہیں کر سکتے ہیں امریکہ کا ایران پر پابندیوں کے معاملے پر وزارت خارجہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایران پر پابندیاں لگانے کی وجہ ہمارے زائرین اور تجارت متاثر ہونگے وزارت خارجہ کو ایران پر پابندیوں کے معاملے پر ایوان بالا کو بریف کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی ٹکٹ کے حصول کیلئے شروع کیا جانے والا نیا طریقہ کار درست نہیں ہے اس سے مسافروں کو آسانی کی بجائے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے موجودہ حکومت عوام دوست اقدامات کیوں نہیں لیتی حکومت کی اقدامات سے عوام کی مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان