سینٹ میں ہونے والی قانون سازی کے ثمرات جلد ہی پاکستانی عوم کو ملیں گے ، چیئرمین سینیٹ

جمعہ مئی 20:08

سینٹ میں ہونے والی قانون سازی کے ثمرات جلد ہی پاکستانی عوم کو ملیں گے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چیرمین سیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ سینٹ میں ہونے والی قانون سازی کے ثمرات جلد ہی پاکستانی عوم کو ملیں گے اس مقصد کے لئے قواعد میں بھی رعایت کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں قومی اسمبلی کی جانب سے سینٹ کو بھجوائے جانے والے بلوںکی منظوری کے موقع پر کیا چیرمین سینٹ نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان نے جتنی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ملک کی ترقی ہے اور ان قوانین کے ثمرات پاکستان کی عوام کیلئے ہیںانہوںنے کہاکہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور آئین کے آرٹیکل 76 کے تناظر میں ، جس کے تحت قومی اسمبلی سے پاس کر دہ بل جو کہ سینیٹ کو بھیجے گئے ہیں اگر قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے پاس نہ ہوتے تو یہ بل ختم ہو جاتے جس پر سینیٹ آف پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ان تمام بل کو پاس کیا جائے جس کیلئے بعض قواعد میں رعایت کی ضرورت تھی تاہم ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی نے کل دوپہر اور آج صبح ان بلز کا تفصیلی جائزہ لے کر رعایت کرنے کی اجات دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی اس قانون سازی پر پورے ہاؤس خصوصاًبزنس ایڈوائزی کمیٹی کو مبارکباد دیتا ہوں ۔۔۔۔اعجاز خان