چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی مزید دودرخواستیں دائر

جمعہ 11 مئی 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کیخلاف ایک ہی روز میں توہین عدالت کی مزید دو درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئیں ہیں ان درخواستوں کے دائر کئے جانے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف دائر ہونے والی توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔