لاہور ،جنوبی افریقہ سے ڈی پورٹ اور جعلی دستاویزات پر ملائیشیاء جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ مئی 20:18

لاہور ،جنوبی افریقہ سے ڈی پورٹ اور جعلی دستاویزات پر ملائیشیاء جانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو الگ الگ کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی افریقہ سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے ایک پاکستانی مسافر سمیت جعلی دستاویزات پر ملائیشیاء جانے کی کوشش میں ملوث ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار کئے گئے دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کیلئے جیل منتقل کردیا ہے اس سلسلے میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں جنوبی افریقہ سے ڈی پورٹ ہو کر لاہو ر پہنچنے والے ایک پاکستانی مسافر رفیق کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے ملائیشیاء جانے کی کوشش کرنے والے گجرات کے رہائشی مظہر عباس کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے رفیق کا کہنا ہے کہ وہ دو ایجنٹوں کو ساڑھے چار لاکھ روپے دیکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جنوبی افریقہ پہنچا تھا۔