گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

جمعہ مئی 20:18

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے چودہ مئی بروز پیر سہ پہر تین بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس بجٹ اجلاس میں پنجاب حکومت مالی سال 2018-19ء کا ضمنی بجٹ پیش کریگی بجٹ پیش کئے جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں بعض پارلیمنٹرین کا خیال ہے کہ چودہ مئی کو ہونے والا پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس موجودہ حکومت کا آخری اجلاس ہوگا۔