اتل گوگاوالے اور اجے گوگاوالے فلم پانی پت کا میوزک ترتیب دیں گے

جمعہ مئی 20:18

اتل گوگاوالے اور اجے گوگاوالے فلم پانی پت کا میوزک ترتیب دیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈ میوزک کمپوزرز اتل گوگاوالے اور اجے گوگاوالے فلم پانی پت کا میوزک ترتیب دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اشوتوش گواریکر کی نئی فلم پانی پت کی موسیقی اتل گوگاوالے اور اجے گوگاوالے ترتیب دیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں بھائی پہلے میراٹھی فلم ناتارنگ ،سیرت اور بالی وڈ فلموں میںسنگھم اور اگنیپاتھ شامل ہیں۔

اتل اور اجے کا کہنا ہے کہ اسوتوش کے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، اشوتوش نہ صرف بہترین فلم ساز ہیں بلکہ وہ موسیقی کے بارے میں بھی کافی آگاہی رکھتے ہیں۔ فلم میں ارجن کپور، کریتی سینن اور سنجے دت شامل ہیں۔ فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے۔ فلم آئندہ سال6دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔