ہمارا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں کھویا ہوا ہے ڈھول پلیئر ارشمہ

جمعہ 11 مئی 2018 20:26

ہمارا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں کھویا ہوا ہے ڈھول پلیئر ارشمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ماڈل و ڈھول پلیئر ارشمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ میں نے اور میری والدہ نے خدا کے گھر کی زیارت کی ، خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا منظر ابھی تک میری آنکھوں کے سامنے ہے اور وہاں جس قدر روحانی سکون ہوا تو دل کرتا تھا کہ ساری زندگی یہی بسر ہو جائے اور میری والدہ صنم خان کی بھی یہی کیفیت تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس آنے کے باوجود بھی ہمارا دل و دماغ مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں کھویا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان تمام لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے لیے دعائیں کیں ۔۔

متعلقہ عنوان :