پیرمحل : نجی سکول ٹیچر نے تیسری کلاس کے کم سن یتیم بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

زیادتی کے مرتکب ٹیچر کی پنچایت نے خود چھتر پریڈ کرکے متاثرہ بچے کے ماموں سے معافی دلوادی قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش

جمعہ 11 مئی 2018 20:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) نجی سکول کے ٹیچر نے تیسری کلاس کے کم سن یتیم بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، زیادتی کے مرتکب ٹیچر کی پنچایت نے خود چھتر پریڈ کرکے متاثرہ بچے کے ماموں سے معافی دلوادی قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ،، تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نجی ادارے کے سائنس ٹیچر محسن علی نے اپنے ہی شاگر شہران ولد مزمل ساکن چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی جو کہ تیسری جماعت کا طالب علم ہے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا کم سن بچے نے اپنے گھر جاکر تمام ماجرا اپنے گھر والوں کو بتادیا جنہوں نے سکول ٹیچر محسن کے خلاف کاروائی کرواناچاہتی تو چک نمبر685/26گ ب میں پنچایت ہوئی جس میں ٹیچر کی پنچایت میں چھتر پریڈ کرکے متاثرہ بچے کے ماموں سے محسن علی ملزم کو معافی دلواکر معاملہ دبا دیا محسن علی ٹیچر جوکہ جھنگ میں مستقل رہائش پذیر ہے اور متاثرہ بچے کے گائوں میں ہی رہائش پذیرہے کو نجی سکول جوکہ پہلے ہی جنسی سیکنڈل کے حوالے کافی مشہور ہے کے مالکان اور پرنسپل نے سکول کی بدنامی کے پیش نظر عرصہ دیڑھ سال سے سکول میں پڑھانے والے ٹیچر کو فی الفور فارغ کردیا قصور سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح پیرمحل میں نجی سکول کے ٹیچر محسن علی کے ہاتھوں معصوم یتیم بچے کے ساتھ زیادتی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کوئی بھی کاروائی نہ کی گئی جس سے علاقہ میں غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے سماجی فلاحی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف جسٹس پاکستان آئی جی پنجاب سمیت مجاز اتھارٹی سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے