کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ، 4ملزمان کو حراست میں لے لیا

جمعہ 11 مئی 2018 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران 4ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ڈکیت سمیت2 ڈکیتوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی ودیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے بتایا کہ شہری یعقوب سے 2 ملزمان اظہر اور خالد لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اور مقابلے کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، ادھر ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم شہزاد عرف سرائیکی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے اور کافی عرصے سے مفرور تھا پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے، جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر ایک اسٹریٹ کرمنلر عالم عرف منا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔#