چیئرمین نیب نے احتساب شروع کیا یہ شریف خاندان کو ہضم نہیں ہورہا، شیخ رشید احمد

نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ کسی نہ کسی طرح فوج‘ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعہ 11 مئی 2018 20:31

چیئرمین نیب نے احتساب شروع کیا یہ شریف خاندان کو ہضم نہیں ہورہا، شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احتساب شروع کیا ہے تو یہ شریف خاندان کو ہضم نہیں ہورہا۔ کیونکہ یہ قمر زمان چوہدری جیسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں کی مشاورت میں فیصلہ ہوا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جس پر شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ کسی نہ کسی طرح فوج‘ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے۔

انہوںنے مزید کہا کہ پہلے مسلم لیگ ن نے خود ان کا تقرر کیا اور اب ان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں میاں نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی صفائی کیلئے کچھ بھی نہیں اور اب نیب کی طرف سے احتساب کی بات ان کو چبھتی ہے کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے قمر زمان چوہدری کی تقرری کی تھی جنہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔