شاہد خاقان عباسی نے خود چیئرمین نیب کی تقرری کی ہے ، فواد چوہدری

اب (ن) لیگ اس کیخلاف بے بنیاد مہم چلارہی ہے تاہم اب پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت معاملے پر ان کاساتھ نہیں دے گی ، حکمران منہ کی کھائینگے ، ترجمان پی ٹی آئی

جمعہ مئی 20:31

شاہد خاقان عباسی نے خود چیئرمین نیب کی تقرری کی ہے ، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور سینئر رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے خود چیئرمیننیب کی تقرری کی اور اب پاکستان مسلم لیگ ن اس کے خلاف بے بنیاد مہم چلا رہی ہے تاہم پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت اس معاملے پر ان کا ساتھ نہیں دے گا اور حکمران جماعت منہ کی کھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ یک روز پی ایم ایل (ن) کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاے گی جس پر ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے خود چیئرمین نیب کا تقرر کیا اور اب ان کی غلطی یہ ہے کہ وہ شریف خاندان کے ذاتی ملازم کے طور پر نہیں بلکہ چیئرمین نیب کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جو ان کو پسند نہیں انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم ایل این نیب کے حوالے سے کوئی ترمیم کرے گی تووہ خلاف قانون ہوگی کیونکہ سپریم کورٹ پہلے سے کہہ چکی ہے شخصی بنیادوں پر آئین میں کی جانے والی تبدیلی غیر قانونی ہوگی۔

(جاری ہے)

ترمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے ملک سے تین سو ارب چوری کئے ہیں ہم چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہگیں کہ اس کے لئے اقدامات کئے جائیں اور لوٹی ہوئی رقم ملک میں واپس لائی جائے۔