پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے چھے افراد اور3 ایرانی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی گئیں

جمعہ مئی 20:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) امریکہ نے پاسداران انقلاب سیتعلق رکھنے والے چھے افراد اور3 ایرانی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی گئیںغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نیایران پر پابندیوں کا آغاز کردیا،، پاسداران انقلاب سیتعلق رکھنے والے چھے افراد اور تین ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی گئیں،، ایران پر پابندیاں نوے روز میں لاگوہوں گی،دوسری جانب جرمن چانسلرانجیلا مرکل کا ایرانی صدرحسن روحانی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا،، جرمن چانسلر کا کہنا تھا کاجرمنی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر کاربند رہے گا،، ایران بھی اپنے معاہدے سے انحراف نہ کرے،، مرکل نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ بھی ایرانی معاہدے پر کاربند رہیں گے،،لیکن ایران کو اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا،،