امریکی صدر نوبل انعام کے مستحق ہیں، جنوبی کوریا

جمعہ مئی 20:33

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام سے نوازنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے لئے زبردست خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے مون جے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں۔واضح رہے کو شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری طویل محاذ ا?رائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ کے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :