نوازشریف قومی اداروں کے افسران کواتفاق فونڈری اور جاتی عمرہ کے ذاتی ملازم نہ سمجھیں ،شاداب رضا نقشبندی

نظام مصطفی محاذ آئندہ انتخابات میں بھر پور کرادار ادا کرے گی،تمام سنی جماعتوں کو یکجا کر کے الیکشن میں حصہ لیں گے ، رہنما سنی تحریک

جمعہ مئی 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نوازشریف قومی اداروں کے افسران کواتفاق فونڈری اور جاتی عمرہ کے ذاتی ملازمین نہ سمجھیں ،عدلیہ فوجی کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔جس طرح نوازشریف اپنے احتساب پر چیخ چلا رہے ہیںکاش کہ ملکی معیشت کی تباہی ملکی سا لمیت پر بھی اتنے فکر مند ہوتے ۔

صرف نوازشریف نہیں بلکہ پوری نواز لیگ کا ''سیاسی یوم حساب ''شروع ہو چکا ،قومی دولت کا ایک ایک پیسہ نوازشریف کو واپس دینا ہوگا۔ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں کو اب یہ ظلم دہرانے نہیں دیں گے ۔آئندہ انتخابات میں عوام نواز لیگ کو مکمل طور پر مسترد کردیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر میں صوبائی صدر ڈاکٹر محمد شاہد حسین ،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری ،صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر و دیگر سے ملاقا ت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ قوم پرانے شکاریوںکے نئے جال میں مت پھنسیں متحدہ مجلس عمل نے ایک ٹکٹ پر دو دو مزئے لئے اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھ کر حکومتی پروٹوکول انجوائے کرنے والوں کو اب موقع نہیں ملے گا ۔ متحدہ مجلس عمل کو پر ویز مشرف کے بعد نوازشریف سے امید ہے قوم ان مذہبی لٹیروں کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔دین کا نام استعمال کر کے ذاتی سیاسی فائدے اٹھانے والوں کو قوم معاف کرے گی اور نا ہی آئندہ الیکشن میں ووٹ دے گی۔

انہوں نے کہاکہ نظام مصطفی محاذ آئندہ انتخابات میں بھر پور کرادار ادا کرے گی،تمام سنی جماعتوں کو یکجا کر کے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔علماء و مشائخ پاکستان میں نظام مصطفی کے عملی نفاذ کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان پر کسی سیکو لر گروہ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔وفاقی وزراء نوازشریف کا ذاتی دفاع کرنے کی بجائے ملک بھر میں پھیلی کالعدم جماعتوں کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہیں ۔فوج کو تحقیقات کرنی چاہئے یہ خود ساختہ حملہ ہو سکتا ہے۔ایسے اوچھے پتھکنڈوں سے حقیقی دینی جماعتوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا نا ہی منزل حق پرجانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔اتحاد اہل سنت کیلئے سنی تحریک حسب روایت اپنی اخلاقی اور دینی ذمہ داری پو ری کرتی رہے گی۔