سی آئی اے صدر ڈویژن لاہور کی کارروائی ، منشیات فروشوں کی ناپاک اور مکروہ کاروائی کو ناکام بنادیا،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد ، خاتون سمیت 3افراد گرفتار ، مقدمہ درج تفتیش جاری

جمعہ 11 مئی 2018 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ایس پی سی آئی اے لاہورسید ندیم عباس کی خصوصی ہدایات کے مطابق سی آئی اے لاہور کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر گرم ہیں۔ اسی طرح ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی صدر ڈویژن لاہورانورسعید کنگرہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے ایک بھرپورکاروائی کی۔جس میں دس کلو چرس اور دو کلو افیون برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ تھانہ شیراکوٹ کے علاقہ سے ایک گاڑی ایل ای اے ۔

(جاری ہے)

8012 کو روکا جس کے خفیہ خانوںمیں منشیات چھپائی ہوئی تھی۔خاتون سمیت تین کس ملزمان سلمان،مجاہدخان اورمسماة شازیہ کوگرفتارکیا۔ملزمان عادی منشیات فروش ہیں اورعلاقہ غیرسے منشیات لاہورکے پوش علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ملزمان دیگراضلاع میں بھی علاقہ غیرسے منشیات سپلائی کرتے تھے۔جوکہ سی آئی اے سے صدرپولیس نے ملزمان کے ناپاک اورمکروہ عزائم کوناکام بنادیا۔اس کامیاب کاروائی پر ایس پی سی آئی اے لاہورسید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر ڈویژن انورسعید کنگرہ اوران کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے تعریفی اسناد کااعلان کیا۔