عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے ، عالمی مجلس ختم نبوت

جمعہ مئی 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا عبدالنعیم ، مولانا قاری علیم الدین شاکر ، قاری عبدالعزیز نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے اور ہم عقیدہ ختم نبوت پر حملہ آور ہونیو الوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم متحد ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتی ہیں،قانون ناموس رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت کو ختم کرنے کے بیرونی مطالبے دراصل قاد یانیوںکی سازش ہے جسے مسلمانوں کو متحد ہوکر ان سازشوں کو بھانپنا ہوگا۔

قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی باتیں بند کی جائیں، عالمی طاقتیں طے شدہ دینی معاملات کو چھیڑ کر پاکستان کاامن تباہ کرنا چاہتی ہیں، ہم خیرخواہی کے جذبے سے حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ ریاست مداخلت فی الدین سے باز رہے، اہل حق حفاظت دین کی جدوجہد کے لئے صف بندی کر لیں، بیرونی طاقتیں پاکستان کے مذہبی اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے امن تباہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

ختم نبوت ، ناموس رسالت کے قوانین میں ترمیم سے باز رہیںختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف حکومت نے اب تک جو اقدامات کیئے ہیں اس نے لوگوں کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت پیدا کردی ہے۔علماء نے کہا کہ آئین کی اسلامی شقوں کا بہر صورت دفاع کیا جائیگا اسلام و ملک دشمن قادیانی لابی آئین کی حساس اسلامی شقوں کو چھیڑ کر ملک میں نیا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے جبکہ اس وقت وطن عزیز پہلے ہی کئی قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے میںناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہوگا اسلامیان پاکستان اسکی کسی صورت میں اجازت نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :