الیکشن ٹریبونل 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق دائر کی جانے والی درخواستوں پر تاحال فیصلہ نہیں کر سکا

جمعہ 11 مئی 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) الیکشن ٹریبونل 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق دائر کی جانے والی درخواستوں پر تاحال فیصلہ نہیں کر سکا 2013ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے میں اب جبکہ چند روز باقی ہیں الیکشن ٹریبونل نے سابقہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق دائر کی جانے والی عذرداریوں پر سماعت شروع کر دی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور سے حلقہ این اے 128 اور حلقہ پی پی 160 سمیت حلقہ پی پی 150 سے متعلق دائر کردہ عذر داریوں پر سماعت کی گئی سماعت میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پانچ الیکشن ٹریبونل تبدیل کئے گئے جس کے باعث الیکشن میں دھاندلیوں سے متعلق عذر داریوں پر نہ تو سماعت ہو سکی اور نہ ہی ان پر کوئی فیصلے کئے جا سکے واضح رہے کہ حلقہ پی پی 160 اور حلقہ این اے 128 میں دھاندلی عذر داریوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج شاہد رفیق نے کی تھی۔