لاہور: این آئی سی ایل کے سینکڑوں ورکس چارج ملازمین اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے

جمعہ 11 مئی 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) این آئی سی ایل کے سینکڑوں ورکس چارج ملازمین اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی اپر مال روڈ پر ہونے والے مظاہرے جس میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی وزارت تجارت کیخلاف نعرے بازی کی احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پندرہ پندرہ سال سے محکمہ میں نوکری کررہے ہیں لیکن حکومت نے تاحال انہیں مستقل نہیں کیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں پنجاب اور وفاقی حکومت کی مقررہ کردہ ڈیلی ویجز شرع کے مطابق بھی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں دیگر محکمہ جات کے ملازمین کے مساوی ریگولر کیا جائے سکیل دئیے جائیں اور ان کی تنخواہوں کے بقایا جات ادا کرتے ہوئے انہیں مستقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :