نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکرائو کی پالیسی پر کام کررہے ہیں، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق) پنجاب

جمعہ 11 مئی 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکرائو کی پالیسی پر کام کررہے ہیں۔چیف جسٹس،آرمی چیف اور چیئر مین نیب کی تعیناتیاں نواز لیگ کی ہیں۔حکومت اپنے ہی اداروں کے خلاف واویلہ کررہی ہے۔اگر ملک میں قانون اور احتساب کا نظام درست سمت چل پڑھا ہے تو اس کو روکنے کی کوشش نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنے میں نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) ہائوس میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا ماضی میں اس نیب کی حمایت کیلئے نواز شریف نے دن رات شور کیا تھا اگر یہی نیب اب ان کے اوپر ہاتھ ڈال رہا ہے تو یہ اپنے عہدے کا غلط استعمال کررہے ہیں۔نواز شریف جیل جانے کے خوف سے اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں ۔قومی اداروں پر تنقید کرنا درست نہیں ہے۔اگر اداروں کو ایسے ہی کام کرنے سے روکا جاتا رہا ہے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔