سرگودھا:ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ پیدا ہونیوالا 2سو کلوسے زائد میڈیکل ویسٹ کی تلفی نہ ہونے سے ہسپتال انتظامیہ کیلئے صورتحال کنٹرول سے باہر ہو گئی

جمعہ 11 مئی 2018 20:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ پیدا ہونیوالا 2سو کلوسے زائد میڈیکل ویسٹ کی تلفی نہ ہونے سے جہاں ہسپتال انتظامیہ کیلئے صورتحال کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے وہاں اس میڈیکل ویسٹ کی اندرون خانہ فروخت کا سلسلہ بھی چل نکلاہے ، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل ویسٹ کی تلفی کیلئے سول ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد سے مدد طلب کر لی،ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کا واحد انسنریٹر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب ہے جبکہ اطراف کے رہائشیوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اسکی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انسنریٹر کی مرمت اور اس کی متبادل جگہ پر تنصیب کا معاملہ ابھی درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے ، دوسری جانب ہسپتال سے روزانہ نکلنے والا میڈیکل ویسٹ تلف نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کیلئے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے ،اور صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی فروخت ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکی ہے ، جس میں صفائی پر مامور ٹھیکیدار کے کارندے مبینہ طور پر فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں،متذکرہ صورتحال کے تدارک کیلئے بالآکر ہسپتال انتظامیہ نے سول ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ روز میڈیکل سپرٹینڈنٹ نے اس ہسپتال کے ایم ایس سے تحریری طور پر رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ لگ بھگ 2سو کلو میڈیکل ویسٹ پیدا ہوتا ہے جس کی فیصل آباد ترسیل کے اخراجات بھی ٹیچنگ ہسپتال برداشت کریگا لہذا اسے فیصل آباد میںتلف کرنے کی اجازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :