وفاقی حکومت نے سرگودھاسمیت صوبہ بھر میں وزیر اعظم ڈویلپمنٹ پروگرام سست روی کا شکار ہونے پر برہمی کا اظہار

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے سرگودھاسمیت صوبہ بھر میں وزیر اعظم ڈویلپمنٹ پروگرام سست روی کا شکار ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مفصل پراگرس رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے وزیر اعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 29ارب 97کروڑ روپے کے فنڈز رواں مالی سال اور 21ارب 77کروڑ روپے سابقہ مالی سال میں جاری کئے جا چکے ہیں،لیکن متعدد منصوبے سست روی کا شکار ہونے کی مانیٹرنگ رپورت پر وفاقی حکومت نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے صوبائی ارباب اختیار سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کروانے کے احکامات جاری کئے اور اس حوالے سے ایک پروفارما کے ذریعے متعلقہ محکموں کی مفصل کارکردگی اور عملدرآمد کی فیزیکل صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :