ساہیوال: گھریلو تنا زعہ پر 60سالہ عورت لاکھاں بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) نواحی چک 130/9.Lمیں گھریلو تنا زعہ پر 60سالہ عورت لاکھاں بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔طالبہ کا اقدام خود کشی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد سرور کی بیوی لاکھاں بی بی کا گھریلو تنا زعہ پر اپنی بہو اور بیٹے سے جھگڑا ہو گیا تنازعہ شدت اختیار کر جانے پر دلبر داشتہ ہو کر لاکھاں بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں جس سے نڈھال ہو کر گر گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں لاکھاں دم توڑ گئی ۔چک 52/4.Lکی فسٹ ائیر کی طالبہ عنبرین نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر زہریلی سپرے پی لی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :