الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں 15 مئی تک طلب

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں 15 مئی تک طلب کرلی ہیں‘ الیکشن ایکٹ کے تحت قواعد کو پور اکرنے اور پانچ فیصد خواتین کو پارٹی ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمیشن کے پاس درج 110 سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے پندرہ مئی 2018 تک اپنی درخواستیں الیکشن کمیشن کو پہنچا دیں کمیشن کے مطابق ان سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الات کئے جائیں گے جنہون نے الیکشن ایکٹ 2012 ء کے تحت انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے متعلقہ قواعد کو پورا کیا ہو جس میں اگلے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے پانچ فیصد خواتین کو بھی جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی جانب سے ایک حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگا الیکشن کمیشن کے مطابق جو سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت درج قواعد پورے نہیں کریں گی انہیں اگلے عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان الات نہیں کیا جائے گا۔