عارف والا: منشیات فروش کی جیل میں خودکشی کی کوشش ناکام زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) منشیات فروش کی جیل میں خودکشی کی کوشش ناکام زخمی حالت میں ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کے مقدمہ میں گرفتار منشیات فروش نوید جوئیہ ولد بشیرجوئیہ نے ڈسٹرکٹ جیل کی بیرک نمبر1 سے سول جج عارفوالا محمداعجاز کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے اپنا سر زور زور سے زمین پر مارکر اقدام خودکشی کرکے خودکو لہولہان کرلیا اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل عمار اسماعیل کی رپورٹ پر تھانہ میں ملزم نویدجوئیہ کے خلاف اقدام خودکشی کی دفعہ 325کے تحت249/18 مقدمہ درج کرادیا گیا