لاہور، پی ایم ایس افسران کا چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر پرامن اور خاموش احتجاجی مظاہر

جمعہ 11 مئی 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) سول سیکرٹریٹ سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات پی ایم ایس افسران نے طے شدہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں واقعہ چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر پرامن اور خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل پی ایم ایس افسران نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ان کے مطالبات زبانی نہیں عملی طور پر منظور کئے جائیں مظاہرے کے شرکاء افسران نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں اور مرکزی مظاہرے سے قبل ان افسران نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے دفاتر میں سرکاری امور انجا م دئیے واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایم ایس افسران کے احتجاج کا 32 واں دن تھا۔

متعلقہ عنوان :