وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ،میڈیکل بورڈ نے صحت کو بہتر قرار دیا

جمعہ 11 مئی 2018 20:41

وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ،میڈیکل بورڈ نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) چند روز قبل نارروال میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ ان کے علاج کے سلسلہ میں بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت کو بہتر قرار دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احسن اقبال نے گزشتہ روز کمرے میں معمولی چہل قدمی بھی کی ہے جبہ میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کو مزید چند روز ہسپتال زیر علاج رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے دریں اثناء پاکستان کے سینئر ممتاز قانون دان ایس ایم ظفر نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔