پنجاب حکومت دور دراز علاقوں سے آنیوالے نایاب پرندوں کی افزائش نسل کیلئے فوری اقدامات کریں ،ماہرین محکمہ وائلڈ لائف کا مشورہ

جمعہ 11 مئی 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) محکمہ وائلڈ لائف کے ماہرین نے پنجاب حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے منتقل ہو کر پنجاب میں آنے والے نایاب پرندوں کی افزائش نسل کیلئے فوری اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ منتقل ہونے والے پرندوں کی پنجاب میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ موسمی شدت پرندوں کا غیر قانونی شکار اور جنگلات کا غیر قانونی کٹائو ہے اس صورتحال میں نایاب پرندوں کیلئے خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں گرمی کی شدت کی وجہ سے پرندے ہجرت کر کے واپس جا چکے ہیں تاہم جیسے ہی درجہ حرارت میں کمی ہوگی تو منتقل ہونے والے پرندے واپس آنا شروع ہو جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ ان پرندوں کی واپسی کا سفر مارچ 2019ء سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :