Live Updates

اعجاز احمد چوہدری کی این اے 133 کے حلقہ پی پی 166 میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز

ن لیگ حکومت نے ملکی معیشت کا بیراغرق کر دیا ، نواز شریف نیب پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،تاجروں سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 21:18

اعجاز احمد چوہدری کی این اے 133 کے حلقہ پی پی 166 میں ڈور ٹو ڈور الیکشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے این اے 133 کے حلقہ پی پی 166 میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا انہوں نے گزشتہ روز فیرزپور روڑ رائل آر کیڈ مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کی تمام تاجر برادری نے پرتپاک استقبال کیا اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ایوب خان میو اور عاطف میو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیراغرق کر دیا ہے قوم مقروض ہوچکی ہے جبکہ نواز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے جو انہیں اڈیالہ حیل بھجوا کر ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیب پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،سپریم کورٹ نواز شریف کو دھوکہ باز اور فراڈیا قرار دے چکی ہے، نواز شریف صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ منی لانڈر بھی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بنیادوں کو بھی کھو کھلا کیا ہے، اداروں کی تذلیل کرنا شریف برادران کا وطیرہ بن چکا ہے تاریخ میں پہلی بار نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے اسی لیے ا ن کی چیخیں نکل رہی ہے۔

نبعدازں اعجاز احمد چوہدری نے جنرل ہسپتال پیرا میڈیکل یونین کے عہدیداروں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور کشمیر سٹریٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اس موقع پر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات