نواز شریف احتساب سے رائے فرار حاصل کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

انہیں معلوم ہونا چاہیے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کے روپے روپے کا حساب دینے تک ان کی جان نہیں چھوٹے گی،، باشعور عوام با خبرہیںاوراب مزید ان کے جھانسوں میں نہیںآئیں گے،بیان

جمعہ مئی 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ نواز شریف احتساب سے رائے فرار حاصل کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کے روپے روپے کا حساب دینے تک ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف جدی پستی کرپٹ ہیںیہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ، (ن) لیگ ٹھگوں اور ڈاکوئوں کا گروہ ہے، باشعور عوام با خبرہیںاوراب مزید ان کے جھانسوں میں نہیںآئیں گے۔

انہوںنے کہاہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ، نواز شریف کو اپنی اور اپنے خاندان کی لوٹ مار اور کرپشن کا قوم کو حساب دینا ہوگا تحریک انصاف کا اولین مقصد لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لانا ہے اور ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کروانا ہے ، نواز شریف کے دن گنے جا چکے ہے لوٹ مار کرنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے عمران خان کا مئوقف سچ ثابت ہوا کہ نواز شریف اور اسکا خاندان لوٹ مار میں ملوث ہے، شریف خاندان امیر اور پاکستان غریب ہے ، غریب عوام کو نہ تو دو وقت کی روٹی مل رہی ہے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی ہے ، بھارتی نواز حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور میرٹ ، خلوص اور ایمانتداری ہے ، اقتدار میں آتے ہی عوام کی تمام امیدوں پر پی ٹی آئی پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔