راولپنڈی، رمضان کے دوران ضلع راولپنڈی میں 200 سے زائد مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ

جمعہ 11 مئی 2018 21:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) چیئر مین مدنی دستر خوان پنجاب حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران پنجاب بھر میں 2500سے زائد دستر خوان لگائے جائیں گے جن میں سحر و افطار کے مکمل انتظامات ہوںگے۔ گذشتہ 8سالوں سے پنجاب میں 250مدنی دستر خوانوں میںمستحق اور نادار افراد کوناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا دیا جاتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ماہ رمضان کے دوران ضلع راولپنڈی میں 200سو سے زائد مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے اوراس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی مدنی دسترخواں کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں میںڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمو د گوندل ،اے ڈی سی(ریونیو) میاں بہزاد عادل ،اے ڈی سی( جی )سارہ حیات،اے سی (ہیڈکوارٹر) اشعراقبال،اے سی گوجر خان مہرین فہیم سمیت دیگر تحصیلوں کے اے سی صاحبان متعلقہ اداروں کے افسران اور مخیر حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز نے کہا کہ جو لوگ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کریںتاکہ وہ اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوار سکیں۔انہوںنے کہا کہ مدنی دستر خوان میں مخیر حضرات بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں اوراس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ دستر خوان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

حاجی محمد نواز نے کہا کہ مخیر حضرات ماہ رمضان کے دوران شہر کے بڑے ہسپتالوں، بس سٹینڈ، پیٹرول پمپ اور دیگرپبلک مقامات پر سحر و افطار کے خصوصی انتظامات کریںتاکہ زیادہ سے زیادہ نادار اور مستحق افراد اس مدنی دستر خوان سے مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طلعت محمودگوندل نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں مدنی دستر خوان کے حوالے سے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی اور مدنی دستر خوان لگانے کے حوالے سے منتظمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔